نذیر سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ کرشن نگر جمخانہ کی جیت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ینگ کرشن نگر جمخانہ نے بقاء جیلانی کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بقاء جیلانی کرکٹ کلب 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ سرور نے 67 عدیل نے 26 عقیل 16 اور نعمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وسیم خان اور اسد نے 2‘ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ینگ کرشن نگر جمخانہ نے شان بٹ اور ذولفقار بھٹی نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ رنز 6 وکٹوں پر بنا لئے۔