توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپین شپ سنٹر کلب نے جیت لی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)23 ویں توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپین شپ کرکٹ سنٹر کلب نے54 پوائنٹس حاصل کر کے جیت لی۔ کرکٹ سنٹر کلب نے لیگ میچز میں لدھیانہ جمخانہ،شاہ فیصل کلب اور اپالو کلب کو شکست سے دوچار کیا۔تقسیم انعامات کی تقریب ایل سی سی اے گراونڈ پر منعقد ہوئی۔ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔کرکٹ سنٹر کے کپتان عدنان رسول نے ونر ٹرافی وصول کی۔