بیشتر وزراء کی قیمتوں میں کمی کاپیکج یوٹیلٹی سٹورز کو دینے کی مخالفت
اسلام آباد ( محمد نواز رضا وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور علی امین گنڈا پور سمیت کئی وزراء نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا پیکج یوٹیلٹی اسٹورزکو دینے کی مخالفت کی۔ بیشتر وزراء کی رائے تھی پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اجلاس میں کابینہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، دالیں، چینی اور چاول مارکیٹ سے 10 سے 25 فیصد کم ریٹ پر ملیں گے۔یوٹیلٹی پیکج کی مخالفت کرنے والے وزراء کا مؤقف تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو اربوں روپے دینے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کے لیے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے