فیول ایڈجسٹمنٹ، نومبر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عوام کو وقتی ریلیف دیدیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) کی نومبر کی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ موخر کردیا۔ نیپرا میں سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے موقف اپنایا کہ سی پی پی اے فیول پرائس ایڈجسمنٹ طریقہ کار میں تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے۔ نومبر کی سماعت میں تاخیر کی جائے، پاور سیکٹر میں پرابلم سب کو پتا ہے، سی پی پی اے کو مالی مشکلات والی بات درست نہیں ۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ سی پی پی اے حکام نے موقف اپنایا کہ نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد اور کوئلے سے 27.31 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نومبر میں مقامی گیس سے 9.34 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے 11.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔