ایم سی سی ٹیم 48 سال بعد کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)میر ی لیبون کرکٹ کلب کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان کے پہلے دورے میں کل 13 فروری کو پہنچے گی۔ قذافی سٹیڈیم اور ایچیسَن کالج میں 4 میچز کھیلے جائیں گے ‘پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گی۔دیگر کھلاڑیوں میں روی بوپارا، مائیکل برجِس، اولیور ہینَن ڈیلبے، فریڈ کلاسِن، مائیکل لیسک، ایرون لیلی، عمران قیوم، وِل رہوڈز، صَفیان شریف، رولوف وین ڈر مَروے، روس وائٹلے، لِیام ڈاؤسن، سمِٹ پٹیل اور فِل سالٹ شامل ہیں۔