پی سی بی ‘واپڈ اکے تعاون سے یوم پاکستان پر ضلع مہمند میں نمائشی کرکٹ میچ
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ اور واپڈا کے باہمی اشتراک سے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں کرکٹ کے مارچ میں نمائشی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نمائشی میچ مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔ نمائشی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر قومی اور مقامی کھلاڑی شریک ہونگے۔ اِس بات کا فیصلہ واپڈا ہاؤس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔