نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا: صدر علوی
سیالکوٹ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میڈیا کو حکومت پر تنقید ضرور کرے لیکن کو قوم کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ جرمنی اور جاپان کے لیڈروں ہمیشہ قوم کو اٹھانے کی بات کی ہے۔ قوم کو ڈپریس کرنے سے قوم آگے نہیں بڑھتی۔ بزنس مین و برآمدکندگان پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ پیچھے رہ جانے والوں پر تنقید کر کے انکی حوصلہ شکنی نہیں کی جانی چاہئے بلکہ انہیں حوصلہ و ہمت دینی چاہئے تاکہ وہ آگے بڑھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے یہاں "پرائم منسٹر کامیاب جوان" ، پریذیڈنٹ انیشیٹیوفار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپوٹنگ اور ایوان صنعت و تجار ت سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان مواقوں پر معاونین وزیراعظم برائے امور نوجواناں عثمان ڈار، برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چوہدری اخلاق، رہنما تحریک انصاف عمرڈار، کمشنر گوجرانوالہ زاہد اختر زمان، ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طارق قریشی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمد بشیر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، صدر چیمبر ملک محمد اشرف اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے جس میں نوجوانوں کی تعداد میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور پاکستان کو بھی اس کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ تعلیم اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملک میں تیز ترقی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔شفاف پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے صدر مملکت نے اعتماد کا اظہار کیا کہ جن نوجوانوں نے قرض وصول کیا وہ ٹیکس کی ادائیگی اور دوسروں کو ملازمت فراہم کر کے قومی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند نوجوان ملک میں معیشت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے اور اس سمت کی طرف عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے قرضے انتہائی شفاف انداز میں بغیر کسی سفارش کے نوجوانوں کو دیئے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کا چاہئے کہ اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنا کاروبار شروع کر یں۔ تعلیم عام ہونی چاہئے اور جو لوگ پیچھے رہ جائیں انہیں ووکیشنل تعلیم دی جانے چاہئے۔ چوتھا انقلاب آرٹیفیشل نیٹ ورکنگ ، کمپیوٹنگ سے آرہا ہے اور ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس میں آگے بڑھیں اور اس میں شامل ہو کر کامیابیاں حاصل کریں۔ صدر مملکت نے سیالکوٹ چیمبر میں برآمدکنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے ہنرمندوں نے ہمیشہ اعلیٰ کوالٹی کی حامل سپورٹس، سرجیکل آلات، لیدر گارمنٹس، گلوز تیار کئے۔ پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں بزنس مینوں و برآمدکندگان کا کردار حب الوطنی ہے۔ جب سے عمران خان کی حکومت آئی اس وقت سے وہ بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ غلط رسپانس پر عمران خان نے کہا کہ وہاں انتخابات ہو جائیں پھر یہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے جو نہ ہو سکے ۔ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اللہ کا احسان ہے کہ مار کھائی اور چھپاتے رہے، پائلٹ واپس کیا تاکہ امن ہو اور تمام لیڈر میڈیا قوم یکجا تھے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہماری قوم، میڈیا، نوجوان چاہتے تھے کہ جنگ نہیں چاہتے اور وہاں کا میڈیا وقوم جنگ چاہتے تھے اور آج تک جنگ کی بات کر رہے ہیں۔ بھارت اپنے ملک میں منفرت کو پرچار کر کے اپنے لئے قبر کھود رہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کی سیالکوٹ آمد پر عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان، چودھری اخلاق ، عمرڈار، کمشنر گوجرانوالہ زاہد اختر زمان، ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طارق قریشی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمد بشیر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے ان کا پولو گراؤنڈ کینٹ میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کے اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائم منسٹرز کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور اس پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والے جوانوں میں چیکس تقسیم کئے ۔ بعد ازاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ’’پریذیڈنٹ انیشیٹیوفار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپوٹنگ ‘‘ کے انٹری ٹیسٹ میں شریک امیدواروں سے بھی خطاب کیا ۔ اس کے بعد وہ انہوں نے صدر پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما عثمان ڈار کی رہائش گاہ پر کھانا کھانے کے بعد ایوان صنعت و تجاوت سیالکوٹ تشریف لے گئے اور ایوان صنعت تجارت کے ارکان سے خطاب کیا۔