• news

اربوں کی جائیدادیں چھپانے والوں کو نوٹس‘ 15 دن کی مہلت

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں چھپانے والوں کا کھوج لگا لیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق چیف کمشنر نے بطور ڈی جی سپیشل انیشئیٹیو لینڈ اونرشپ کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔ 50لاکھ سے1 ارب مالیت کی جائیدادیں خریدنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ مالی سال 2017-18 میں لاہور سمیت ملک بھر میں 78ہزار پراپرٹیز خریدی گئیں جن میں سے لاہور سے تعلق رکھنے والے 1500افراد نے 6216 پراپرٹیز خریدیں۔ ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ اربوں روپے مالیت کی 1976پ راپرٹیز گوشواروں میں ظاہر نہیں کیںاور کروڑوں کی پراپرٹی خریدنے والے 110لاہور سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار نان فائلر نکلے۔ ڈی جی ایف بی آر ڈی جی سپیشل انیشئیٹیو لینڈ اونرشپ آمنہ حسن کی ہدایت پر 1976غیر ظاہرکردہ جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے ان افراد کو15دن کی مہلت دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن