سپریم کورٹ، مراد علی شاہ اہلیت کیس، لارجر بنچ بنانے کی استدعا
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی اقامہ کی بنیاد پر درخواست گزار نے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کر دی۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعلی سندھ کی اہلیت کہ فیصلے پر نظر ثانی درخواست پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وکیل حامد خان نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار روشن بروڑو کی جانب سے نظر ثانی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ کی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست میں اہم قانونی نکات ہیں ان پر سماعت کے لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔