افغان مہاجرین کے پاکستان میں 40برس عمران خان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 17 فروری کو بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرینگے
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگویزیس ‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپس گرانڈی‘ ( 17 )فروری کو افغان مہاجرین کے پاکستان میں چالیس برس کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس افغان مہاجرین کی چالیس( 40)برس تک میزبانی پر پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرے گی۔