• news

واہگہ بارڈر بم دھماکہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر بم دھماکہ کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2014ء میں واہگہ بارڈر پر ہونیوالے بم دھماکہ میں 70 افراد شہید جبکہ 107 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جس میں پولیس نے ملزمان شفیق، احسن ، اعظم اور حسین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن