• news

ترکی نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، پرویز الٰہی

لاہور(نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوستی، مذہب، ثقافت اور تہذیب کے صدیوں پرانے رشتوں میں منسلک ہیں، ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کا دورہ ہماری مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پاک استنبول بزنس کمپنی کے سی ای او زبیر احمد خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری راسخ الٰہی اور سعد احمد خان بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکی میں حالیہ زلزلے کے موقع پر پاک فوج نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ترک اور پاکستانی قوم مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں، زلزلہ ہو یا سیلاب کی صورتحال ترک عوام نے امدادی کاموں میں حصہ لے کر ہمیشہ پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن