اپوزیشن نے نیب قانون میں ترامیم کیلئے ’’ مسودہ قانون ‘‘ مانگ لیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن نے نیب قانون میں ترامیم لئے ’’ مسودہ قانون ‘‘ مانگ لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک دو رو روز میں نیب قانون میں تر امیم کا مسودہ تیار کر کے حکومت کے حوالے کر دیں گی۔ جس کے بعد جمعہ یا پیر کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن کے رہنمائوں سردار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین، نوید قمر سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر رسمی مشاورت کی ہے جس میں حکومت نے اپوزیشن سے نیب قانون میں ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے۔ حکومتی ٹیم اس مسودہ پر وزیر اعظم عمران خان سے منظوری کے بعد اپوزیشن کو جواب دے گی۔ اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 15سفارشات اور سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پرائیویٹ بل کو مسودہ قانون میں سموئے گی۔ اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے نیب قانون میں ترامیم بارے میں مثبت انداز میں رسپانس دیا ہے۔ اپوزیشن کے ایک رہنما نے اس امید کا اظہار کیا ہے۔ نیب قانون میں اپوزیشن کی بیشتر سفارشات شامل ہو جائیں گی۔