دی لوٹس ایبک پولو کپ‘مزید 2میچوں کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دی لوٹس ایبک پولو کپ 2020ء کے دوسرے دن دو دلچسپ میچ ہوئے ۔ پہلے میچ میں بی این پولو ٹیم نے پی بی جی رسالہ کی ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم کو پیبل بریکرز کے خلاف 6.5-4 گول سے کامیابی حاصل کی۔