عمراکمل کا نازیبا رویہ‘ معاملہ غلط فہمی پی سی بی نے معاف کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے نازیبا رویہ پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔بورڈ ترجمان کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے کارروائی مکمل کرلی ، فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا کہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔ عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے بعد بورڈ نے سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے لیکن معاملہ اب ختم ہوچکا۔