• news

جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

اسلام آباد (نیٹ نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عبدالغنی مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی۔ عبدالغنی مجید اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔ اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن