• news

مشرف کی رجسٹرار اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں ان چیمبر اپیل

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سابق صدر پرویز مشرف نے گرفتاری دینے کی بجائے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں ان چیمبر اپیل دائرکردی پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو مفرور یا عدالتی بھگوڑا قرار نہیں دیا جاسکتا، پرویز مشرف غداری کیس کی شکایت کنندہ وزارت داخلہ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گئے،76 سالہ پرویز مشرف کو سنجیدہ بیماری لاحق ہے، سپریم کورٹ ایک عدالتی فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ ٹرائل کا تسلسل ہوتا ہے خصوصی عدالت نے فیصلہ پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں سنایا اس لیے اپیل پر سماعت بھی غیر موجودگی میں کی جائے خصوصی عدالت کے فیصلے میں لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کے تذکرے کو درست کیا جائے سپریم رجسٹرار آفس نے سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر اعتراضات لگائے تھے کہ پرویز مشرف اپیل دائر کرنے سے پہلے گرفتاری دیں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کے مقدمہ میں پانچ بارسزائے موت سنائی تھی اعتراضات کے خلاف اپیل اے او آر محمد شریف جنجوعہ کے زریعے داخل کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن