• news

کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ بڑھانے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست دیدی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2018ء کی سہ ماہی میں فی یونٹ بجلی ایک روپے37 پیسے اضافہ دیا جائے۔ جولائی سے ستمبر 2019ء تک کی سہ ماہی کی مد میں ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن