• news

کنٹرول لائن پرپھر بھارتی فائرنگ، 13 سالہ لڑکی زخمی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ لڑکی کو قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور بھاری توپ خانہ کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن