سپیکر اسد قیصر اور ترک صدر نے قومی زبانوں میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا
اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر اسد قیصر اور ترک صدر طیب اردگان نے اپنی اپنی قومی زبانوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اردو میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، کشمیریوں سے بھارتی افواج کے غیرانسانی سلوک اور بھارت کے غیرآئینی اقدامات کو خیرمقدمی خطاب میں اجاگر کیا۔ اردو میں خطاب کیا۔ پاک ترک زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ اسی طرح ترک صدر طیب اردگان نے بھی اپنی قومی زبان ترکش میں خطاب کیا اور دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی قومی زبانوں میں خطاب کی شاندار اور اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔