• news

سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا عوامی مفاد کیلئے ہے بعض عناصر ایسا نہیں چاہتے: فواد چوہدری

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک میں بعض عناصر ریگولیشن نہیں چاہتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتا ًعوامی مفاد کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے،مگر وہاں اس پر تنقید نہیں کی جاتی جیسی پاکستان میں ہوتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بعض عناصر ریگولیشن نہیں چاہتے۔

ای پیپر-دی نیشن