وزیرعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی ملاقات ،قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور چیلنجز پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں خیبر پی کے میں میگا پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سیاحت اور صنعتکاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔