• news

نوازشریف کی بروقت انجیوگرافی نہ ہوئی تو جان کو خطرہ ہے: میڈیکل رپورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم کی انجیوگرافی جلد از جلد کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر نوازشریف کی انجیوگرافی بروقت نہ کرائی گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی۔ غیرمتوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے نوازشریف کی حالت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن