• news

سعودی عرب: سونے میں سرمایہ کاری کیلئے پہلے مالیاتی فنڈ کا لائسنس جاری

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے سونے میں سرمایہ کاری کے لیے پہلے قومی مالیاتی فنڈ کا لائسنس جاری کردیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا لائسنس ہے۔ یہ سعودی قانون اور اسلامی شریعت کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد طویل المیعاد سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے گی۔سعودی مالیاتی کمپنی ’فالکم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین معاذ الخصاونہ نے بتایا کہ فنڈ مالیاتی منڈی کو درپیش خطرات کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ مالیاتی منڈی اتھارٹی نے فالکم فنڈ فار گولڈ کا لائسنس باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے۔اس کا مقصد سرمایہ کاری فنڈ کے توسط سے سعودی مالیاتی منڈی میں اہم اضافہ ہے۔ فنڈ کے مقاصد اور طور طریقے سونے کے سلسلے میں اسلامی شریعت کے مطابق ہیں۔ یہ فنڈ طویل المیعاد سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔الخصاونہ نے زور دے کر کہا کہ یہ فنڈ افراط زر بچاو کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ سونے کے نرخ بڑھتے رہتے ہیں۔ یہ فنڈ مالیاتی منڈی کو درپیش خطرات کم کرنے میں بھی معاون بنے گا۔ الخصاونہ کا کہنا ہے کہ سونے کا لین دین ہر لحاظ سے منافع بخش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن