پینٹاگون کی میکسیکو سرحد پردیوار کی تعمیر کے لیے مزید 3.8 بلین ڈالر منتقل کرنے کی تیاری
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع نے میکسیکو سے ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات کے مد میں مزید 3.8 بلین ڈالر اپنے کھاتے میں منتقل کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون حکام نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 177 میل (285 کلومیٹر) کنکریٹ اور سٹیل کی رکاوٹیں بنانے کے لئے استعمال کی جائے گی ۔