• news

ڈیوٹی کے دوران معذور ہونے والے سعودی ملازمین کو 60دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

ریاض(اے پی پی) سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے پر ملازمین کے معذور ہوجانے پر ان کے مالی حقوق کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ اگر کوئی ملازم ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوکر عارضی طور پر معذور ہوگیا ہو تو اسے 60 دن کی تنخواہ کے برابر مالی اعانت دی جائے گی یہ اس کا حق ہے اور علاج کے دوران اسے 75 فیصد تنخواہ بھی ادا کیا جائے گا۔ہیومن رائٹس کمیشن نے مزید بتایا کہ اگر علاج کا دورانیہ ایک برس تک پہنچ جائے یا طبی عملہ یہ رپورٹ دے دے کہ معذور ملازم شفا یاب نہیں ہوسکتا اور وہ اپنی معذوری کی وجہ سے آئندہ ڈیوٹی نہیں دے سکتا تو ایسی صورت میں اسے مکمل معذور سمجھا جائے گا۔ ملازمت کا معاہدہ ختم ہوجائے گا اور ڈیوٹی کے دوران معذوری پر اسے معاوضہ دینا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن