• news

’’وہ جو کترا کے گزرتا تھا میرے سائے سے ‘‘ عمران کے دورہ سیف سٹی اتھارٹی پر شہباز شریف کا شاعرانہ طنز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے سیف سٹی اتھارٹی کے دورے پر سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شعر کی صورت میں طنز کیا ہے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کے سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کی تصویر پر درج ذیل شعر لکھ کر طنز کیا۔
وہ جو کترا کے گزرتا تھا میرے سائے سے
اب سنا ہے میرے نقش قدم ڈھونڈتا ہے

ای پیپر-دی نیشن