• news

19 فروری کو دوبارہ نیب طلبی‘ بنی گالا ٹیم پنجاب‘ خیبر پی کے کو چلا رہی ہے: رانا ثناء

لاہور‘ فیصل آباد (این این آئی + آئی این پی) نیب نے رانا ثناء اللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ رانا ثنا اللہ کو فیملی ارکان کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ 2جنوری کو جمع کرائے گئے اثاثوں پر فارمہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی ہے۔ کاروباری شراکت داری کی تفصیل بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ بنی گالا میں بیٹھی ایک ٹیم پنجاب کے پی کے کو چلا رہی ہے۔ معیشت تباہ ہو چکی موجودہ حکو مت کے دور میں ریڑھی والا فیکٹری والا دونوں ہی رو رہے ہیں۔ مڈ ٹرم الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے بہترین بیوروکریٹس کا انتخاب کیا تھا۔ عمران خان بھی ان پر ہی بھروسہ کر رہے ہیں۔ آٹے چینی بحران کے ذمہ دار اے ٹی ایم‘ ایک اسکا ساتھی ہے۔ ترک صدر کسی کے ذاتی نہیں ریاست کے مہمان تھے۔ پنجاب اور کے پی کے کے وزراء اعلی ڈمی ہیں۔ وہ عمران خان کے پپٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مڈ ٹرم الیکشن ملک کے بہترین مفاد میں موجودہ حکومت کو جن قوتوں نے ملک پر مسلط کیا تھا اب وہ بھی پریشان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن