• news

ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان کی وفدکے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان اور گورنر پنجاب سے ملاقات

لندن ( عارف چودھری سے)ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی انکے وفد میں سابقہ لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن، وسیم اختر رامے نائب چیئرمین او پی سی اور دوسرے احباب شامل تھے ۔ ملاقات میں بر طانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی دلچسپی اور اور سیز کے مسائل کے متعلق خصوصی گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دبانی کرائی اور بر طانیہ اور پاکستان کے بہتر تعلقات اور سرمایہ کاری کرنے پر بر طانیہ کا شکریہ ادا کیا اور ممبر پارلیمنٹ افضل خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بر طانوی پارلیمنٹ میں اٹھائی۔

ای پیپر-دی نیشن