• news

ادلب میں جنگ بندی نہ کرنے والوں کے خلاف ہر طرح کی تدبیر استعمال کی جائے گی: ترکی

برسلز (اے پی پی) ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں جنگ بندی کے قیام کے لئے اور اس فائر بندی کو پائیدار بنانے کے لئے اضافی یونٹوں کی مدد سے علاقے کو کنٹرول کیا جائے گا۔حلوصی آقار نے کہا ہے کہ متعصبوں سمیت فائر بندی پر عمل نہ کرنے والے ہر فریق کے خلاف ہر طرح کی تدبیر کا استعمال کیا جائے گا۔وزیر دفاع حلوصی آقار نیٹو کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا ہے ہمیں،نیٹو حکام اور اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع کو ادلب کے موضوع پر ترکی کے موقف سے آگاہ کرنے کا موقع ملا، ماہ اکتوبر میں منعقدہ نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد سے اب تک ادلب کی صورتحال کافی حد تک منفی شکل اختیار کر گئی ہے۔4 لاکھ شامیوں پر مشتمل اس علاقے میں ترکی کی حیثیت ضامن ممالک میں سے ایک کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن