• news

حنیف عباسی کے شیخ رشید کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد عارف خان نیازی کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 29فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے،محمد حنیف عباسی نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے عوامی اجتماعات میں درخواست گزار کو ایسے الفاظ استعما ل کرکے مخاطب کیا جس سے ساکھ متاثر ہوئی،عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث شوکت خانم بنام محمد حنیف عباسی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت بھی 29فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن