سکھر، سینٹرل جیل میں فرضی ناموں سے سزا کاٹنے والے قیدیوں کا انکشاف
سکھر (آن لائن) سکھر کی سینٹرل جیل میں فرضی ناموں سے سزا کاٹنے والے قیدیوں کے انکشاف ،فرضی نام ظاہر کر کے عدالتوں میں پولیس نے جھوٹے کیس درج کر کے سزا دلائی ہے ، شفاف انکوائری کرائے جائے ، قیدیوں کے ورثاء کا انصاف کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے ا پیل، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں فرضی ناموں سے گذشتہ کئی سالو ں سے سزا کاٹنے والے قیدیوں شاہ جہاںجتوئی فرضی نام ( صغیر احمدسومرو ) سکنہ شکارپور کے ورثاء اعظم خان، جہانگیر جتوئی نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بے گنا ہ سزا ئے موت کی سزا بھگت رہا ہے۔