فیصل آباد: ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال‘ سائلین خوار
فیصل آباد (آئی این پی )ٹیکسٹا ئل سٹی میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے ریجن بھر کے وکلاء کی ہڑتال عدالتی امور نہ ہو نے کے برابر دور دراز سے آئے ہزاروں سا ئلین ذلیل و خوار ہو گئے۔ تفصیل کے مطا بق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں لا ہور ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے ملک کی تیسری بڑی ڈسٹر کٹ بار فیصل آباد کے وکلاء کی ہڑتال کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے عدا لتی امور مکمل طور پر ٹھپ رہے دور دراز سے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے آئے ہو ئے ہزاروں سا ئلین ذلیل و خوار ہو نے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہڑتال کے موقع پر سا بق سیکریٹری بار سہیل مجید چودہری ایڈووکیٹ ہا ئیکورٹ صدر لیبر لا ئیر فورم نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کے تیسرے بڑے شہر اور ریو نیو دینے والے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بینچ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ٹیکسٹا ئل سٹی اور ریجن کے غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر سستے انصاف کی فرا ہمی حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے جب تک فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بینچ کا قیام مکمل طور پر عمل میں نہیں آجاتا وکلاء کی ہڑتال جاری رہے گیا۔