سرعام پھانسی انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کیلئے ضروری ہے، نور الحق قادری
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی کی سزا انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کے لئے ضروری ہے کیا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچوں سے زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟ امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا کے سیرت و کردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا ہفتہ کو اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ میں ساتویں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیںسرعام پھانسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد پوری قوم کی ترجمان ہے عادی مجرموں اور انسانیت کے قاتلوں کو ایسے ہی سرعام سزائیں دینا شریعت کے مطابق ہے جس معاشرے میں سزا اور جزا کا نظام نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہوتے ہیں قصاص کا حکم خود قرآن پاک نے دیا ہے اور اسے زندگی سے تعبیر کیا ہے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو کیا بچوں اور بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟، ایسے انسانیت دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے کانفرنس سے مفتی گلزار نعیمی، ڈاکٹر ثاقب اکبر، پیر صفدر گیلانی ، علامہ حامد رضا اور مقصود جعفری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔