• news

پاکستان میں ملنے والا پیار کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے‘گلو کار جعفر جیکسن

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حسین ترین اور پرامن ملک ہے۔پاکستان کے لوگ بہت زیادہ محبت و احترام کرنے والے مہمان نواز ہیں۔وہ پاکستان میں ملنے والا پیار کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے۔انہوں نے پاکستان میں اپنی مہمان نوازی اور لوگوں کے محبت بھرے انداز ملنساری سے متاثر ہوکر پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا میں پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط پایا ہے۔پاکستان اپنے مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے والے ملنسار اور بااخلاق لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط انداز میں منفی تاثر پیدا کرتا ہے؟جعفر جیکسن نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی اور کوماسٹس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔جعفر جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے مغربی دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار، نغمہ نگار اور مزاحیہ فنکار ہیں,وہ عالمگیر شہرت کے حامل لیجینڈری گلوکار پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے بھتیجے اور نغمہ نگار و پروڈیوسر جرمین جیکسن کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ان کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن