• news

فیروز والہ میں غیرقانونی کمرشل پلازوں کی تعمیر کا سلسلہ عروج پر

فیروزوالہ (نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے انتظامی امورکے سربراہ اے سی فیروزوالہ کی بلڈنگ برانچ پرگرفت کمزورپڑنے سے میونسپل کارپوریشن کے افسران بے خوف ہوگئے ہیں ۔جس کے بعد غیرقانونی کمرشل پلازوں کی تعمیرات کاسلسلہ عروج پرہے۔تحصیل فیروزوالہ کے علاقے امامیہ کالونی رچناٹائون ،راناٹائون ،رحمت کالونی ،کوٹ عبدالمالک ،سگیاں اورلاہوروڈ کے صنعتی ایریامیں بغیرنقشوں کے منظوری پلازوں کی تعمیرات سلسلہ تیزہوچکاہے اس بارے میں انکشاف ہواہے کہ ان پلازوں کے مالکان ٹی اوپی پلاننگ آفیسراورانفورسمنٹ افسران کی ملی بھگت کے بغیرنقشہ بلڈنگوں کی تعمیرکررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن