• news

وزیراعظم بولنابنداورسوچناشروع کردیں: محمدناصراقبال خان

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بولنابنداورسوچناشروع کردیںتوشاید تبدیلی آجائے۔عمرا ن خان کے بیانات اوراقدامات ریاست کے قومی مفادات سے متصادم ہیں۔عمران خان کاباربارخودکوصادق وامین اور کرپشن سے پاک کہناکوئی وقعت نہیں رکھتا۔مہنگائی کاآدم خوربھوت سفیدپوش طبقات کوہڑپ کررہا ہے جبکہ وزیراعظم سرمایہ داروں کی شان میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔عمران خان کو ڈیلیورکرنے کیلئے اپناآمرانہ مزاج بدلناہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن