• news

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسرحیدرعلی کی والدہ مرحومہ کاختم چہلم

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ مرحومہ کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں چک نمبر16/69نزدسید والا ننکانہ صاحب میں ادا کی گئی۔رسم چہلم میں صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، پیر سید سعید الحسن شاہ، حسین جہانیاں گردیزی، اسد کھوکھر، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،عامر ڈوگر، احمد حسین،راجہ ریاض، مہندر پال سنگھ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان، سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔رسم چہلم میں عزیز واقارب،مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں او رپولیس و انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن