پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو جعلسازی پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آڈیٹر جنرل پاکستان نے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔ ڈسٹرکٹ منیجر نے 2014 سے 2017 کے درمیان 16 لاکھ کیش کی مد میں حاصل کئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایڈوانس کیش رقوم آفس کے آفیشل آئٹم کی خریداری کیلئے حاصل کی گئیں۔ ایڈوانس کی رسیدیں 2 سال کے بعد جمع کرائی گئیں۔ تحقیق پر پتہ چلا 16 لاکھ روپے کی جعلی رسیدیں جمع کرائی گئیں۔ سابقہ سی ای او نے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو بے ضابطگی میں مدد دی۔ ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی نے اعلیٰ انتظامیہ سے بھی غلط بیانی کی۔