• news

بھا رت:بارات میں تیز آواز گانوں نے دولہا کی جان لے لی

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست تلنگانہ میں بارات میں چلنے والے گانوں کی تیز آواز نے دلہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ دلہا اپنی بارات میں بجنے والے تیز گانوں کی وجہ سے بے چین ہو رہا تھا اور پھر بعدازاں دلہے کی طبیعت بگڑ گئی۔بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال منتقل ہوتے ہی دلہا دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن