• news

نوادرات چرانے پر سابق مصری وزیر کے بھائی کو 30 سال قید

قاہرہ (اے پی پی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیرِ خزانہ یوسف غالی کے بھائی کو نوادرات کی سمگلنگ کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دور کے وزیر خزانہ یوسف غالی کے بھائی رؤف غالی کو نوادرات مصر سے اٹلی سمگلنگ کرنے پر 30 سال قید کے ساتھ ساتھ چھ ملین پاؤنڈ (تین لاکھ 80 ہزار ڈالرز) جرمانہ بھی کیا۔فرانیسیی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کیس میں رؤف غالی کے علاوہ تین دیگر افراد کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں مصر میں اٹلی کے سابق اعزازی قونصل لاڈیسلاو سکال بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن