امریکا نے خلیج عرب کی فضائی حدود میں فلائٹ آپریشن بحال کردیا
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی وفاقی فضائی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ خلیج عرب اور خلیج عمان کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کی آمد ورفت دوبارہ شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ پانچ ہفتے قبل ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کے بعد امریکا نے خلیج عرب اور خلیج عمان میں مسافر طیاروں کی آمد ورفت روک دی تھی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے خلیج عرب اور خلیج عمان کی فضائی حدود میں فلائٹ آپریشن کی بحال ایران کی طرف سے فوجی الرٹ میں کمی کے بعد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اب خلیج عرب کی فضا میں امریکا کے سول طیاروں کو زیادہ خطرہ نہیں رہا ہے۔