• news

آئی ایم ایف مذاکرات مثبت، منی بجٹ کا کوئی علم نہیں: اسد عمر

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے. پاکستان کے ترقیاتی کاموں کو سراہا ہے جبکہ منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں‘ شرح سود کو کم کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کرتے ہے اور وہ اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر بحث تو 20 سال سے جاری ہے اور یہ زبردست منصوبہ ہے جبکہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کے پاس ہے۔ وفاق ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ چیف جسٹس پاکستان چاہتے ہیں کہ وفاق اس منصوبے کی ذمہ داری لے یہ سندھ حکومت نہیں کر سکتی آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے اور انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی کاموں کو سراہا ہے جبکہ منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ پاکستان کی برآمد نہیں بڑھائیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ پالیسی ریٹ کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ مانیٹری پالیسی کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن