• news

ایف بی آر نے 25 سیاستدانوں کیخلاف تحقیقات تیز کردی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بورڈ آف ریونیو کے بے نامی زونز نے 25 سیاستدانوں میں بنے ہائی پروفائل کیسز میں تحقیقات کو مزید تیز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ دو صوبوں میں ان سیاستدانوں نے ہزاروں کینال بے نامی زمین اور اثاثے 71 بے نامی داروں کے نام رجسٹرڈ کر رکھی ہے۔25 میں سے 15 ہائی پروفائل کیسز صرف لاہور زون میں ہی رجسٹرڈ ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد زونز میں 5، 5 کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ساڑھے 7 ہزار کینال بینامی زمین پر بنے ایک کیس میں اسلام آباد زون نے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر خان کے خلاف بے نامی ایکٹ میں کے تحت 6 ریفرنسز دائر کیے ہیں۔ایک اور کیس میں 1 لاکھ 25 ہزار کینال سے زائد بے نامی زمین شامل ہے جس کا تعلق شریف خاندان سے بتایا جارہا ہے۔جہاں اسلام آباد زونز میں دیگر 3 کیسز میں حکام تفصیلات کو سامنے نہیں لارہے ذرائع نے تصدیق کی جہ دیگر 3 کیسز میں بھی سیاست دان ہی شامل ہیں اور 5 کیسز میں کل 10 بے نامی دار ہیں۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ کراچی زون میں زیر تفتیش 5 کیسز میں سے اب تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن