• news

ڈاکٹرمجیب الرحمان آئی جی گلگت بلتستان،طارق نجمی سیکرٹری صدر پاکستان تعینات

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے شاہد احمد سندھو کو جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کردیاہے،گریڈ 22 کے پیر بخش جمالی کو سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی،گریڈ 21 کے سردار اعجاز احمد جعفرکو سپیشل سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے محمد مرید رحیمون کو جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عامر اشرف خواجہ کو تبدیل کردیاگیاہے اور گریڈ 22 کی ناہید ایس درانی کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کردیاگیاہے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے ڈاکٹرمجیب الرحمان خان کو آئی جی گلگت بلتستان،ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کو حال ہی میں ایف آئی اے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، طارق نجیب نجمی کو صدر پاکستان کا سیکریٹری تعینات کردیاہے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن