• news

چین نے رشکئی سپیشل اکنامک زون میں کام کا آغاز کر دیا

بیجنگ (آئی این پی) کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے رشکئی کی سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ گوادر پرو ایپ کی ایک رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کمپنی چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) نے حال ہی میں رشکئی کی سپیشل اکنامک زون پر کام کا آغاز کیا ہے۔ سی آر بی سی کے تعارف کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں رشکئی سپیشل اکنامک زون کی معروف صنعتوں میں زرعی پیداوار، آٹوموبائل، گھریلو ایپلائینسز، ٹیکسٹائل ، کنزیومر الیکٹرانکس ، تعمیراتی سامان اور رسد کی پروسیسنگ شامل ہے۔ اس سپیشل اکنامک زون میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کو خصوصی اقتصادی زون ایکٹ 2016 کے مطابق تمام سازگار پالیسیوں کا حق حاصل ہوگا۔ اب تک رشکئی سپیشل اکنامک زون ایک واحد صنعتی پارک رہا ہے جو صوبہ خیبرپی کے میں ترجیحی پالیسیوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے فریم ورک کے تحت ترجیح دی جانے والی نو زونز میں رشکئی ایس زیڈ ایک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن