• news

ترکی النصرہ فرنٹ کو اسلحہ اور فوجی وردیاں فراہم کر رہا ہے: روسی میڈیا

ماسکو (این این آئی)روس کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام ادلب کے علاقے میں لڑنے والے گروپ تحریر الشام تنظیم کو اسلحہ اور فوجی یونیفارم فراہم کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ تحریر شام محاذ نام کی تبدیلی سے قبل شام میں القاعدہ کی ایک ذیلی شاخ تھی جسے النصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ عسکری سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ترکی نے شمالی شام کے علاقے ادلب میں اپنی عسکری کمک اور اسلحہ کی اضافی کھیپ پہنچائی ہے۔ ترکی کی طرف سے یہ اسلحہ القاعدہ کی سابقہ ذیلی تنظیم النصرہ کو فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گروپ کو فوجی یونی فارم بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ترکی نے حال ہی میں ادلب میں 80 ٹینک، 200 بکتر بند گاڑیاں اور 80 توپیں پہنچائی ہیں۔ اس اسلحہ کا ایک بڑا حصہ النصرہ فرنٹ کو فراہم کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شام میں جنگجوئوںنے ترکی سے امریکی ساختہ طیارہ شکن اسلحہ بھی حاصل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن