ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ پلان جلد دفن ہوجائے گا: فلسطینی وزیراعظم
میونخ (انٹرنیشنل ڈیسک) میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم شقیہ امریکی صدر ٹرمپ پر برس پڑے اور وارننگ دی اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کیلئے نام نہاد امریکی امن منصوبہ جلد دفن ہوجائے گا۔ اس کی حیثیت ٹرمپ اور نیتن یاہو میں مفاہمی یادداشت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پلان مغربی کنارے میں اسرائیل کو مزید فلسطینی علاقے ضم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔