• news

دھرنے میں پرویز الہیٰ نے کوئی یقین دہانی خود سے نہیں کرائی: شجاعت

جدہ (امیر محمد خان سے) ق لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان روانگی سے قبل جدہ میں نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے دوران دھرنا مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں اور مبینہ یقین دہانیوں کے حوالے سے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے کوئی یقین دہانی اپنے طور پر نہیںکرائی تھی۔ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی تمام بات چیت حکومت کے علم میں لاکر کی گئی تھی۔ حکومت تمام معاملات سے واقف ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کے حوالے کے سے حکومتی آراء پر کہا کہ ہم اس طرح کی کسی کی چیز کی حمایت نہیںکرتے۔ حزب اختلاف کا کام ہی حکومت کے خلاف تحریک چلانا ہوتی ہے۔ ساری حزب اختلاف کیا آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتی ہے؟۔ چوہدری شجاعت سے پاکستان روانگی سے قبل مکہ، طائف، جدہ سے آئے ہوئے پاکستان کمیونٹی کے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور انکی صحت یابی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا اس وقت ملک کو زر مبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔ آپ سعودی قوانین کا مکمل احترام کریں اور دوست ملک میں پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ کریں۔ کوشش کریں کہ آپ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن