• news

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو مریم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا حصہ بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر‘ سماعت کل ہو گی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا حصہ بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل مریم نواز کی متفرق درخواست پر سماعت کرے گا۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں نوازشریف کی کورونری انجیو گرافی جلد از جلد کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ نواز شریف کی اگر کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔ نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے کنسلٹنٹ ہماٹالوجسٹ ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن